11 فروری 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے سعید جلیلی نے کہا ہے کہ مبارک اور ان کے امریکی حامیوں نے تیس 30 برسوں کی تاخیر سے ملت مصر کے مطالبات پر کان دھرے ہیں۔

ابنا: سعید جلیلی نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کو ملت مصر کے اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کس بناپر تیس برسوں تک مصر میں آمریت کی حمایت کی ہے۔سعید جلیلی نے مصر کے عوامی انقلاب کی کامیابی پرمبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بتیسویں سالگرہ کے موقع پرمصر کے عوامی انقلاب کی کامیابی سے پتہ چلتا ہےکہ گيارہ فروری علاقے کی قوموں کی کامیابی اور امریکہ و صہیونیت کی شکست کا دن ہے۔

..........

/110